i پاکستان

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں افسوسناک قدم ہے، سید محمد علیتازترین

December 19, 2024

ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہاہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں افسوسناک قدم ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مشرقی پڑوسی نے 1974 میں ایٹمی دھماکے کیے، امریکا نے بھارت کے ایٹمی عدم پھیلا ئوکے معاملات کو نظر انداز کیا ہے۔سید محمد علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پروگرام پاکستانی سائنسدانوں کی صلاحیتوں کی بدولت ہے، پاکستان کے پروگرام پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے باوجود کوتاہی برتی جا رہی ہے ۔ امریکا کا جھکا ئوبھارت کی جانب نظر آ رہا ہے

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی