پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری کونسلر ضیا النور اورمالٹا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امورِ تجارت و سیاحت ایان بورگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جاری بیان کے مطابق ضیا النور اورایان بورگ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور باہمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات مالٹا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امورِ تجارت و سیاحت کے دفتر افریجیت بارانین میں ہوئی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی