افراط زر میں کمی اور مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ایک ہزار 604 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی صبح بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 604 پوائنٹس یا 1.50 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 6 ہزار 708 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جو گزشتہ روز ایک لاکھ 5 ہزار 149 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔نومبر میں پاکستان میں افراط زر کی سالانہ شرح کم ہو کر 4.9 فیصد رہ گئی تھی جو افراط زر کی 2017 کے بعد سے کم ترین سطح ہے، گزشتہ ہفتے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا تھا۔پاکستان کا تجارتی خسارہ بھی سال بہ سال 19 فیصد کم ہو کر 1.59 ارب ڈالر رہ گیا، جس سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس کی توقعات کو تقویت ملی اور مارکیٹ کا اعتماد بڑھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی