عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا ۔ آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعد کاروبار کے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ۔معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2 ہزار 231 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے پر کھلی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی