وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہیہ ایک بڑی پیشرفت ہے،معاہدے کے دوران ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدا جائیگا ،دونوں برادر ممالک نے کلید ی کردار ادا کیا ، صدر آذربائیجان اور ہماری ٹیم نے معاہدے پر بے پناہ محنت کی ۔ وزارت خزانہ سے اسحاق ڈار اور وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا بھی اہم کردار ہے ، ای سی سی نے اس کی منظوری دی اور آج ہمارا معاہد ہ ہوگیا ، ہر ماہ ہمیں ایک کارگو آفرکیا جائیگا مارکیٹ کی قیمت کے مطابق اس سے خریدا جائیگا ورنہ معذرت کریںگے ، آئی ایم ایف کے شرط کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانا پڑی ، لائف لائن کے زمرے میں آنے والے صارفین پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا ، بجلی کی قیمت میں 5روپے 75پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، 200یونٹ استعمال کرنے والے 63فیصد کیلئے اضافہ نہیں کیا ، 31فیصد گھریلو صارفین کو بھی پارشلی سبسڈی دی گئی ہے ۔ پیر کے روز لاہور میں پاکستان، آذربائیجان پٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصنوعات مصدق ملک اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،تقریب میں پاکستان اور آذربائیجان پٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے آج ایک اہم دن ہے،معاہدے کی مدت ایک سال ہے جو کہ مزید ایک سال بڑھایا جاسکتا ہے
پچھلے دورہ آذربائیجان میں صدر آذربائیجان سے مفید گفتگو رہی ، معاہدے کے دوران ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدا جائیگا ، ہر ماہ آذر بائیجان سے ایک کارگوخریدا جائیگا پاکستان اس قیمت پر خریدنے کافیصلہ کرے گا ، اگر خریدا تو ٹھیک نہ خرید سکے تو ہم پر کوئی بوجھ نہیں ہوگا ، اور نہ ہر جانہ ہوگا ،یہ ایک اچھی شرط ہے ہر ماہ ہمیں ایک کارگو آفرکیا جائیگا مارکیٹ کی قیمت کے مطابق اس سے خریدا جائیگا ورنہ معذرت کریںگے ۔ یہ ایک بڑی پیشرفت ہے ا س پیشرفت میں دونوں برادر ممالک نے کلید ی کردار ادا کیا ، صدر آذربائیجان اور ہماری ٹیم نے معاہدے پر بے پناہ محنت کی ۔ وزارت خزانہ سے اسحاق ڈار اور وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا بھی اہم کردار ہے ، ای سی سی نے اس کی منظوری دی اور آج ہمارا معاہد ہ ہوگیا ، وزیراعظم نے کہا کہ کل پرسوں ایک بحث شروع ہوئی کہ بجلی کی قیمت بڑھائی گئی، آئی ایم ایف کے شرط کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانا پڑی ، لائف لائن کے زمرے میں آنے والے صارفین پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا ، 200یونٹ استعمال کرنے والے 63فیصد کیلئے اضافہ نہیں کیا میں نے سختی سے کہا کہ بجلی کی قیمت کے اضافے کا بوجھ غریب آدمی پر نہ پڑے ، 31فیصد گھریلو صارفین کو بھی پارشلی سبسڈی دی گئی ہے ، 300یونٹ استعمال کرنے پر اس اضافے کا عمل درآمد ہوگا ، بجلی کی قیمت میں 5روپے 75پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باکو میں جا کر دیکھیں تو خوشی کی لہر دوڑے گی وہاں اتنے زبردست پھول اور باغیچے قائم کئے گئے ہیں اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے آج آذربائیجان کے تجربہ کار پاکستان پہنچ رہے ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ باکو کی طرح پاکستان میں بھی دیگر شہروں کو خوبصور ت بنائیں یہ ایک زبردست عوامی خدمت ہوگی، پورے ملک کے شہروں میں پھول اور باغیچے بنائیں گے تاکہ زندگی میں رونق آئے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی