i پاکستان

پاک فوج کی سخت پیشہ ورانہ تربیت عالمی سطح پر مشہور،روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمنٹے کے لئے مکمل تیاریتازترین

December 30, 2024

پاکستان آرمی دنیا کی ان چند افواج میں شامل ہے جس کے افسران آپریشنز میں پہلی صف میں موجود رہ کر قیادت کرتے ہیں، جو دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے۔ افواج پاکستان کی تربیت کا بنیادی مقصد روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔انسدادِ دہشت گردی کی تربیت کے لئے نیشنل کائونٹر ٹیرارزم سینٹر کو سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر قائم کیا گیا جس کے ملک بھر میں سات علاقائی کیمپس کام کر رہے ہیں۔ان سینٹرز میں اس سال دوست ممالک کے سیکڑوں غیر ملکی ٹرینرز کو بھی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج مختلف ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی مشقوں کا بھی انعقاد کرتی ہے جن کا مقصد انسداد دہشت گردی میں تجربات کا تبادلہ اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔اس وقت بھی پاکستان میں کئی غیر ملکی افسران اور جوان زیر تربیت ہیں جنہیں اعلی معیار کی جنگی تربیت دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی