i پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف ڈی 8 ممالک کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج مصر جائیں گے،ا سحاق ڈار قاہرہ روانہتازترین

December 17, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج (بدھ) کو مصر کا دورہ کرینگے۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق شہبازشریف قاہرہ میں منعقد ہونے والے ڈی 8 ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سمٹ کا تھیم ''نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا اور ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنا ہے''۔ وزیراعظم ڈی ایٹ کے نظریات کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مالیاتی ترقی کے لئے پاکستان کی ترغیبات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈی 8 کے خصوصی اجلاس برائے انسانی کرائسزز میں بھی شرکت ہوں گے اور مشرق وسطی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کریں گے۔اسی طرح محمد شہباز شریف فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا اصولی موقف پیش کریں گے اورمشرق وسطی میں قیام امن پر زور دیں گے۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کرنے والے رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ دریں اثنا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ڈی 8 سمٹ میں شرکت کے لیے قاہرہ روانہ ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ڈیویلپنگ 8 سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ڈیویلپنگ 8 سمٹ کل19 دسمبر سے قاہرہ میں شیڈول ہے۔ڈی 8 کے وزرا کونسل کے 21 ویں اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار قاہرہ سے باکو میں ہونے والے کانفیڈنس بلڈنگ مئیرز ان ایشیا اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ڈی 8 سمٹ کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکی قاہرہ میں دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی