وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات ملیں گی، ڈیجیٹل یوتھ پروگرام کو پورے پاکستان میں تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں،روزگار ، تعمیراتی سرگرمیاں اور ماحولیات کے حوالے سے آسان رسائی ملے گی،اب تک بینکوں کے ذریعے نوجوانوں میں 20ارب روپے تقسیم کیئے جاچکے ہیں،پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ میں 5ارب روپے رکھے گئے جو کہ ناکافی ہے،لیب ٹاپ اور لون اسکیم سے غریب طلبا مستفید ہوں گے،رواں ماہ ہماری مدت ختم ہورہی ہے،اگر دوبارہ منتخب ہوئے تو نوجوانوں کیلئے مختص رقم میں اضافہ کریں گے،امید ہے کہ نوجوان اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی،تقریب کا آغاز قومی ترانے اور کلام پاک سے کیا گیا،وزیراعظم شہبا زشریف نے ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات ملیں گی،یوتھ پروگرام کو پورے پاکستان میں تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں،روزگار ، تعمیراتی سرگرمیاں اور ماحولیات کے حوالے سے آسان رسائی ملے گی،اب تک بینکوں کے ذریعے نوجوانوں میں 20ارب روپے تقسیم کیئے جاچکے ہیں
،یوتھ سپورٹس پروگرام کیلئے 5ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،آئی ٹی پروگرام میں نوجوانوں کو فری لانسنگ میں اس سال بجٹ میں 80ارب روپے کی رقم میرٹ پر مختص کی گئی ہے،نوجوانوں میں لیب ٹاپس کثیر تعداد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں،نوجوانوں میں 5ارب روپے کی مختص کی گئی رقم آٹے میں نمک کے برابر ہے،2008میں بطور وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہوئے پنجاب انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا،جس کے ذریعے اگلے 10سالوں میں 22ارب روپے کی وظیفے میرٹ پر نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے تھے،چار لاکھ بچے اور بچیاں اس فنڈ سے مستفید ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ میں 5ارب روپے رکھے گئے جو کہ ناکافی ہے،لیب ٹاپ اور لون اسکیم سے غریب طلبا مستفید ہوں گے،رواں ماہ ہماری مدت ختم ہورہی ہے،اگر دوبارہ منتخب ہوئے تو نوجوانوں کیلئے مختص رقم میں اضافہ کریں گے،امید ہے کہ نوجوان اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے،نوجوان اس ملک کا نام دنیامیں روشن کریں گے،وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک میری جان میں جان ہے اس ملک کی یوتھ کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی جان لڑائیں گے اور بہت عظیم بنائیں گے۔تقریب میں باصلاحین نوجوانوں نے وزیراعظم کے ہمراہ گروپ فوٹو کھنچوائی۔تقریب میں خیبر پختوانخوا کے نوجوانوں نے وزیراعظم کوروایتی پگڑی پہنائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی