وزیراعظم شہباز شریف نے شکرگڑھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کے بروقت انخلا ء اور مدد پر رینجرز اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شکرگڑھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کے بروقت انخلا ء اور مدد پر رینجرز اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی اور بروقت و با حفاظت انخلا ء کی تیاریوں کی بھی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ رینجرز اور ریسکیو کی بروقت امدادی کارروائی سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کی جان بچائی گئی ، پاکستان کے فرض شناس سپوتوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے ریسکیو اداروں کو راوی، چناب اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی اور بروقت و بحفاظت انخلاء کی تیاریوں کی بھی ہدایت کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی