i پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ چین، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک آلات کا پلانٹ لگائے گیتازترین

December 09, 2024

صوبہ پنجاب کی معیشت کے لیے اچھی خبر،چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا پلانٹ لگائے گی۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کا پہلا روز مصروف رہا، ان کی موجودگی میں محکمہ زراعت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے تحت چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔وزیر اعلی پنجاب نے اے آئی فورس ٹیک کے بانی ڈاکٹر ہان اور سی ای او سے ملاقات کی، اور انھیں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے سلسلے میں بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی، مریم نواز نے انھیں پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعلی نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا، اور زراعت سیکٹر میں روبوٹک مشینری، اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوش حال بنانا ہمارا عزم ہے۔دریں اثنا، وزیر اعلی پنجاب کی دعوت پر اے آئی فورس ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی