i پاکستان

وند ر میں ٹریفک کا المناک حادثہ، بچی سمیت پانچ خواتین جاںبحقتازترین

December 12, 2024

بلوچستان کے علاقے وندر میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں ایک بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں جس کی لاشیں کراچی منتقل کر دی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بلوچستان کے مقام وندر پر پیش آیا جہاں 2گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔اہل خانہ نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کوئٹہ کی ہزارہ کالونی کی رہائشی تھیں، پانچوں خواتین کوئٹہ سے بہن کی عیادت کیلئے کراچی جاررہی تھیں۔متاثرہ فیملی کی ایک بہن کینسر کی مریضہ ہے جو کراچی میں زیر علاج ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ لاشوں کو آبائی علاقے کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔ جاں بحق ہونے والوں میں چھ سالہ روباب، مہرین، بتیس سالہ شریفہ، بیس سالہ انس گل اور ستائیس سالہ ماریہ بتول شامل ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی