i پاکستان

ویٹی کن سٹی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی، محسن نقویتازترین

December 26, 2024

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ویٹی کن سٹی کے سفیر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن سٹی کے سفیر کو کرسمس کی مبارکباد دی، پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، محسن نقوی نے کہا پوپ فرانسس کی دنیا میں امن کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ ویٹی کن سٹی اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے، دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی