i پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کی ایم این اے رضا حیات ہراج کے والد کے انتقال پر رہائش گاہ آمد ، دکھ اور افسوس کا اظہارتازترین

December 23, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایم این اے رضا حیات ہراج کے والد کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پہنچ گئے اور گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایم این اے رضا حیات ہراج کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ،سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نیمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہ اللہ آپ کے والد مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی