i پاکستان

وفاقی کابینہ میں کوئی ماہر معاشیات نہیں،مزمل اسلمتازترین

December 27, 2024

مشیر برائے خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے ایک بر پھر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں کوئی ماہر معاشیات موجود نہیں،وفاقی حکومت صوبوں کو بجٹ میں مقرر کردہ غیرمعمولی ٹیکس اہداف سے دھوکہ دیتی ہے، وفاقی حکومت کے بعد صوبوں نے بھی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا۔ 5 فیصد مہنگائی کے بعد وفاقی حکومت تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر پچھتا رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ہدف سے نیچے آئے تو صوبے بجٹ میں توازن پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔کے پی حکومت نے گزشتہ سال دلیرانہ فیصلہ کر کے وفاقی حکومت سے پہلے بجٹ دیا، خیبر پختون خوا حکومت کے ٹیکس وصولی اندازے اب تک بالکل درست ہیں۔ وفاق کا ٹیکس وصولی کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 11.3 ٹریلین کا اندازہ لگایا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی