i پاکستان

نوشکی،اغواشدہ 5 مزدور جنگل سے بازیابڈیم کا تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے 5 روز قبل اغوا کیا تھاتازترین

December 05, 2024

بلوچستان میں نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب کرا لیے گئے۔مقامی انتظامہ ذرائع کے مطابق ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔ ڈیم کا تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے 5 روز قبل نوشکی سے اغوا کیا تھا۔مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔بازیاب کرائے گئے مزدوروں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی