i پاکستان

نواز شریف کو پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن لڑوائیں پتا چل جائیگا،اسد عمر کا(ن)لیگ کو چیلنجتازترین

August 04, 2023

تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی تقریرکے جواب میں مسلم لیگ (ن)کو چیلنج دے ڈالا ۔، مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل میں اسد عمر نے (ن)لیگ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل جائیگا کہ اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں،اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی دور حکومت میں حلقیکیلیے صرف ایک ہینڈپمپ لگانے کا دعوی جھوٹا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی