ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 6 خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کوسٹر مسافروں کو ملتان سے سیالکوٹ لیکر جارہی تھی، موٹر وے ایم 3 ریسٹ ایریا کے قریب کوسٹر مزدا سے ٹکرا گئی، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی