i پاکستان

نیول چیف کا دورہ بحرین، شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات ، دفاعی تعاون اور عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

December 12, 2024

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ بحرین کے دوران منامہ میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون اور عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات منامہ کے صخیر پیلس میں ہوئی۔ ملاقات میں شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو اجاگر کیا۔شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ایڈمرل نوید اشرف کی بحرین ڈیفنس فورس کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی۔نیول چیف اور بحرینی کمانڈر ان چیف کی ملاقات میں وزیر دفاع لیفیٹنٹ جنرل عبداللہ بن حسن اور چیف آف اسٹاف جنرل زیاب بن صقر النعیمی بھی موجود تھے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی