i پاکستان

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رواں ماہ کے آخر تک فعال ہوگا، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹیتازترین

December 06, 2024

پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ رواں ماہ کے آخر تک فعال ہوگا۔نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آپریشنلائیزیشن تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، قائم مقام ڈی جی پی اے اے ذیشان سعید نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر فیض اللہ خٹک نے معزز مہمانوں کو ائیرپورٹ آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر ایئرپورٹ پروجیکٹ ٹیم نے ائیر پورٹ اسٹیک ہولڈرز کو بھی بریفنگ دی۔قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے گوادر ائیر پورٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جدید سہولیات سے لیس ائیرپورٹ پر چینی گرانٹ سمیت 246 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔بڑا رن وے اور جدید ٹرمینل بلڈنگ سے لیس ائیرپورٹ ہر قسم کے بڑے جہازوں کے لئے موزوں ہے،نئے ایئرپورٹ سے تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔واضح رہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ماہ رواں کے آخری ہفتے میں آپریشنلائز کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، افتتاحی تقریب 25 دسمبر کو منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور اہم چینی شخصیات مہمان خصو صی ہوں گی، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 24 کروڑ 60 لاکھ یو ایس ڈالر کی لاگت سے پاکستان کے آزمودہ دوست ملک عوامی جمہوریہ چین کی ایئرپورٹ تعمیراتی کمپنی نے بنا کر پاکستانی قوم کو تحفے کے طور پر پیش کیا ہے۔اس ائیر پورٹ پر دنیا کے 380 اے طیارے مسافر لے کر لینڈ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں، خلیجی ریاستوں، مشرق وسطی، جنوبی افریقہ، یورپ، جنوبی امریکہ کے لئے کمرشل پروازیں آ جا سکیں گی۔ یہ ائیرپورٹ بلوچستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے، روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی