i پاکستان

نیگلیریا نے خاتون سمیت مزید 2 افراد جان لے لیتازترین

May 29, 2023

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران نگلیریا نے خاتون سمیت مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ کراچی میں دماغ کو کھاجانیوالے امیبا نیگلیریا مزید دو افراد جانیں نگل گیا، مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک ہفتے میں مزید دو افراد نیگلیریا کے باعث انتقال کر گئے، مرنیوالوں میں قیوم آباد کی 32 سالہ گلشن بیگم اور سرجانی ٹاون کا 45 سالہ آصف شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحمید جمانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں برس نگلیریا سے 2 اموات ہوئی ہیں، جبکہ شہر قائد میں گزشتہ سال نیگلیریا سے 5 اموات ہوئی تھیں۔ سندھ میں 2011 میں نیگلیریا سے ایک، 2012 میں 9، 2013 میں 3، 2014 میں 14، 2015 میں 12، 2016 میں 3، 2017 میں 6، 2018 میں 7، 2019 میں 15، 2020 میں 8، 2021 میں 7 اور 2022 میں اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ میں نیگلیریا کا مرض منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 90 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، جن میں سے 86 متوفین کا تعلق کراچی سے تھا۔ طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا کو برین ایٹنگ امیبا یعنی دماغ خور جرثومہ بھی کہتے ہیں اور اس کا شکار ہونیوالے 98 فیصد افراد انتقال کرجاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی