اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ میں نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کر وں گا ، اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ملک میں عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیاں ممکنہ طور پر 10 اگست سے قبل تحلیل کردی جائیں گی۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کا دوسرا مرحلہ 2 اگست سے شروع کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان سمیت جماعت اسلامی اور جی ڈی اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ راجا ریاض نے مزید کہا کہ وہ نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام تجویز کریں گے، بدھ کو قومی اسمبلی میں ہمارے گروپ کے ارکان کے ساتھ مشاورت ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی