پاکستان کے نامور ادیب،شاعر،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی 19 ویں برسی آج یکم جنوری کو منائی جائیگی وہ15مارچ1930 کو ضلع شیخو پورہ میں پید اہوئے 1972میں وہ پنجاب کے وزیر خزانہ اور1974 میں وزیراعلی ٰ پنجاب اور 1993میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے منصب پر فائز ہوئے انہوں نے کئی کتابیں تحریر کیںجن میں ''پنجاب کا مقدمہ،اسلام کی روحانی قدریں، موت نہیں زندگی شامل ہیں۔حنیف رامے یکم جنوری 2006کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی