i پاکستان

ناقص دودھ اور مضر صحت اشیا بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاون،فیکٹری پکڑی گئی، ہزاروں لیٹر دودھ تلف، مقدمہ درجتازترین

May 20, 2023

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری اشیائے خور و نوش بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، راولپنڈی ریجن میں مضر صحت دودھ اور مٹھائیاں تلف کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ پر گاڑیوں میں موجود 32 ہزار 800 لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا، ناقص دودھ سپلائی کرنے پر دو سپلائرز کو بھاری جرمانے کئے گئے ہیں۔ ادھر وال چوک پر پاڈر اور کیمکلز سے دودھ بنانے والا یونٹ پکڑا گیا، چکوال میں غیر معیاری دودھ تیار کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ اٹک میں حاجی شاہ روڈ پر غیر معیاری سویاں بنانیوالی فیکٹری انتظامیہ پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں غیر معیاری مٹھائیاں بنانیوالی 4 بیکریوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی