شہریوں کا ڈیٹا محفوظ نہیں، سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی کورنگی نے ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کوبرقرارنہیں رکھ رہے۔ ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کیلیے ہوتا ہے۔آئی جی پی آفس سندھ کو اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او، ہیڈمحرراور سپروائزر ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی ممکنہ غلط استعمال پرسخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی