i پاکستان

نادرا کا 10سال سے بڑے بچوں کیلئے سیکیورٹی فیچر کا حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہتازترین

January 01, 2025

نادراکی جانب سے دس سال سے بڑے بچوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی فیچرزکے حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ خصوصی ب فارم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کااجرا مرحلہ وار 15جنوری سے کیاجائیگا،نادرا کا محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اورتصویرکوب فارم میں شامل کیا جائیگا،ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اورغلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا یہ اقدامات بچوں کے جعلی شناختی کارڈ،غیرقانونی پاسپورٹ،انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم روکنے میں معاون ثابت ہوںگے، چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اورپوری ٹیم کومختصر مدت میں ب فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پرمبارکباددیتاہوں،پہلے مرحلے میں 10سے18سال تک کے بچوں سے نادرا سینٹرپر انگلیوں کے نشانات اور تصویریںلے جائیں گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی