پاکستان سمیت دنیا بھر میں نابینا افرادکے پڑھنے لکھنے کے طریقے کا عالمی دن(World Braille Day) ورلڈ بریل ڈی4جنوری کو منایا جائے گا۔اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں نابینا افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ دن فرانس کے شہری لوئیس بریلے کی سالگرہ کے حوالے سے منایا جاتا ہے جس نے نابینا افراد کیلئے لوئی بریل کا نظا م تحریر و طباعت متعارف کروایا تھا جس میں سندھو ں کو لکھنا پڑھنا سکھانے کیلئے حروف تہجی کو ابھرے ہوئے نقطوںسے ملا کر بنایا گیا تھا۔نابینا افراد ان حروف کو چھو کر ان الفاظ کا مفہوم پڑھ سکتے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی