وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹ کیس میں گزشتہ روز حاضری سے استثنی کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا،سپیشل جج وسطی نے مسلسل عدم حاضری پر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، عدالت نے اعظم سواتی کو 50ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو فرد جرم کیلئے 30مئی کو طلب کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی