i پاکستان

مذاکرات کی پوزیشن تب واضح ہوگی جب حکومت اپنا ایجنڈا دے گی،فیصل چوہدریتازترین

December 10, 2024

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق اپنا ایجنڈا دے دیا ، حکومت ایجنڈا پیش کرے، عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ بندوق کے زور پر بات نہیں کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کو صبح 5بجے اتنی عجلت میں کیوں منظور کرایا گیا، کسی نے بل منظوری پر اعتراض بھی نہیں کیا، لاتعداد بیساکھیوں کے باوجود حکومت پرفارم نہیں کرپارہی، پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق اپنا ایجنڈا دے دیا ، حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے، حکومت اپنا ایجنڈا دے گی تو مذاکرات کی پوزیشن واضح ہوسکے گی، مولانا کو سمجھایا تھا کہ حکومت کی باتوں میں نہ آئیں یہ ہمیشہ دھوکہ دیتے ہیں۔عمران خان کو اگر کسی جھوٹے کیس میں سزا ہوتی ہے تو کون سا پہلا کیس ہوگا جس میں سزا ہوگی، عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ ہم بندوق کے زور پر بات نہیں کریں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی