i پاکستان

مذاکرات کی کامیابی کا انحصار حکومت کے رویے پر ہے، ہمارے دو بڑے سادے مطالبات ہیں،فیصل چوہدریتازترین

January 16, 2025

رہنما تحریک فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار حکومت کے رویے پر ہے، ہمارے تو دو بڑے سادے مطالبات ہیں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ عدالتی کارروائیوں میں تیزی نہیں آئی یہ تو روٹین کی کارروائی ہے، اس سارے معاملے کو ڈیڑھ دو سال تو ہو گئے ہیں اس کو بہت ڈریگ کیا گیا، انوسٹی گیشنز پراپر ابھی بھی نہیں ہیں، آج بھی بڑا انٹرسٹنگ ایویڈنس پیش کیا گیا، ایک ٹیلیفون پیش کیا گیا ایگزیبٹ کرواتے ہوئے تو وہ فل چارج تھا چمکتا دھمکتا، اس حد تک بے وقوفانہ بات ہے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصارکل حکومت کے رویے پر ہے، ہمارے تو دو بڑے سادے مطالبات ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی