i پاکستان

مسلسل مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہتازترین

December 23, 2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد ایک بار پھر ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 634 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی