i پاکستان

مشینری گروپ کی درآمدات میں چھ ماہ کے دوران 16فیصداضافہتازترین

January 22, 2025

مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16فیصدکااضافہ ہواہیادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر4.170ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.604ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے، دسمبرمیں مشینری گروپ کی درآمدات پر858ملین ڈالرخرچ ہوئے جو نومبرکے مقابلہ میں 42فیصداوردسمبر2023کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 604ملین ڈالراوردسمبر2023میں 670ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر332ملین ڈالرخرچ ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 210ملین ڈالرکے مقابلہ میں 58فیصدزیادہ ہے،ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 106ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 69ملین ڈالرکے مقابلہ میں 54فیصدزیادہ ہے، ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر997ملین ڈالرخرچ ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.011ملین ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی