i پاکستان

مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں، عظمی بخاریتازترین

December 10, 2024

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کر رہی ہیں، مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے، پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے بھی معاہدہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں، مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جس جماعت کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے، سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک ٹریک پر آتا کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے، پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا، جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی