i پاکستان

مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے اجلاس بلانے کی سمری ارسالتازترین

August 03, 2023

وزارت منصوبہ بندی اور ترقی نے 2023 میں ہونے والی پہلی ڈیجیٹل آبادی اور ہاسنگ مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کی کونسل (سی سی آئی )کا اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کی ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (محکمہ شماریات) نے مردم شماری مکمل کر کے اس کے نتائج بھی مکمل کر لئے ہیں جنہیں اب منظوری اور رہنمائی کیلئے سی سی آئی کو بھیجا گیا ہے۔ اعلی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے ذریعے سی سی آئی سیکرٹریٹ / کیبنٹ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مردم شماری کا تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سرکاری سمری تیار کرنے اور پھر ارسال کرنے کا فیصلہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل سی سی آئی کا اجلاس بلانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی