i پاکستان

ڈمپرز بند کردینا مسئلے کا حل نہیں، شہریوں کو بھی قانون پر عمل کرنا ہوگا،شرجیل میمنتازترین

December 20, 2024

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈمپرز کو شہر میں بند کردینا مسئلے کا حل نہیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں برھانا ہوں گی، لوگ ٹریفک قوانین کو سنجیدہ نہیں لیتے ہیں، یہی لوگ بیرون ملک جاتے ہیں تو بہترین ڈرائیونگ کرتے ہیں، پاکستان میں ہر آدمی خود کو ٹریفک قوانین سے بالاتر سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈمپرز کو شہر میں بند کریں گے تو پھر واٹر ٹینکرز والے بھی موجود ہیں۔ شرجیل میمن کا کنا ہے کہ شہر میں ترقیاتی کام بھی چل رہے ہیں، سڑکیں بھی بن رہی ہیں، ڈمپرز سے متعلق وقت کی پابندی کرنا ہوگی۔صوبائی وزیر نے اعتراف کیا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی روک تھام میں مسائل ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہمیں نزلہ ٹریفک پولیس پر بھی نہیں گرانا چاہیے، وہ بھی گرمی، سردی میں ٹریفک کنٹرول کررہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی چاہتی ہے کہ ٹریفک حادثات نہ ہوں، کسی بھی حکومت اور کسی بھی جماعت نے ٹریفک مسائل کو حل نہیں کیا، گاڑیوں کے فٹنس اور فٹنس اور کم عمر ڈرائیورز کے بھی مسائل ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی