منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے اسیکیوشن کی راسخ الہی ،تحریم الہی سمیت دیگرکی ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے پراسیکیوشن کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظورکرنے کے اقدام کوہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی