فیصل آباد قتل کیس میں ملزم کو عدالت سے عمر قید سمیت جرمانے کی سزا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ جناب محمد صفدر صاحب نے تھانہ صدر جڑانوالہ قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد سلیم کو عمر قید و پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی ملزم محمد سلیم نے گھریلو ناچاکی پر اپنی بیٹی آمنہ کو قتل کر دیا تھاتھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمات کی موثر پیروی کی۔تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس کی بہترین اور بروقت شہادت سے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزایاب کروایا۔موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزاء سنائی۔مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزا ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی