فیصل آباد پولیس 4 رکنی ماجد عرف ماجو ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ملزمان سے پندرہ لاکھ روپے کا مال مسروقہ اور نقدی برآمد، ملزمان نے 27 وارداتوں کا انکشاف کر لیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ تھانہ نشاط آباد پولیس نے کارروائی کرکے 4 رکنی ماجد عرف ماجو ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے دس لاکھ نقدی، سات موٹر سائیکل،موبائل فون، دو پسٹل کل مالیت پندرہ لاکھ روپے کی برآمدگی کر لی گئی۔ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد ساجد محمود نیٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ماجد عرف ماجو، عمر فاروق،عثمان اور حیدر کو گرفتار کیا۔دوران تفتیش ملزمان نے 27 وارداتوں کا انکشاف کیا، پولیس نے درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی