i پاکستان

فیصل آباد میں گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر 4 سالہ بچی جاں بحقتازترین

January 30, 2026

صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں جھنگ روڈ سے ملحقہ علاقے 67 ج ب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کم سن بچی گندے پانی کے جوہڑ میں گئی، 4 سالہ ننھی پروین جوہڑ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئی۔بتایا گیا ہے کہ بچی کے لاپتہ ہونے پر ورثاء کی جانب سے کئی گھنٹے تک اس کی تلاش کی کوششیں جاری رہیں اس دوران جوہڑ سے بچی کی لاش ملی، جاں بحق ہونے والی بچی کے والد کا کہنا ہے افسوس ناک سانحہ پر بھی کوئی حکومتی نمائندہ یا انتظامی افسر داد رسی کو نہ آیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کیوں کہ یہاں گھروں کے چاروں اطراف گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں، جن میں مزید بچے بھی ڈوب سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی