i پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹتازترین

December 28, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے لیے قابلِ قدر ہیں، جمہوریت، جمہوری قدروں اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے میں ان کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے حال ہی میں ہونے والی آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ دیا جس پر شکر گزار ہیں، ملک کو اس وقت اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے، مولانا صاحب نے ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ذاتی طورپر مولانا فضل الرحمن کی سیاسی جدوجہد کا معترف ہوں، ملک کو درپیش چیلنجز میں ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی