ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حافظ حامد رضا نے کہا ہے کہ جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مدارس کے رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اصولی فیصلہ ہے اگر انہوں نے احتجاجی تحریک کی کال دی تو اس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی یہ خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت گرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔یہ جعلی فارم 47والی حکومت ہے۔انہوں نے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ فیض حمید پر جو چارج شیٹ لگائی گئی ہے وہ ماضی کے فوج کے ریٹائرڈ لوگوں پر بھی لگائی جائے۔سب کے ساتھ یکسا ں سلوک ہونا چاہیے۔صرف فیض حمید ہی کیوں نشانے پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نو مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔عمران خان کا فیض حمید کے ساتھ لنک جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اسے مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ وعدہ معاف گواہ بنے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ملک بچانا چاہیے۔ممبران اسمبلی اور سینٹرز کے خلاف انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی