i پاکستان

موجودہ صورتحال میں سمجھ لیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے،اعجازالحقتازترین

January 07, 2025

سربراہ مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سمجھ لیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے، اسٹیبلشمنٹ کبھی براہ راست مذاکرات میں نہیں بیٹھتی، حکومت کی طرف سے بھی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہوتی، مذاکرات میں اگر طے ہوگیاتوعمران خان کے باہر آنے کا امکان پیدا ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تحریری مطالبات سامنے آئیں گے تو پھر پتا چلے گا کہ بات آگے بڑھ سکتی ہے یا نہیں۔عمران خان کے باہر آنے کا انحصار عدالت پر ہوگا، مذاکرات میں اگر بات طے ہوگئی تو پھر باہر آنے کا امکان پیدا ہوسکتا ہے ۔تاریخ تو ہم جانتے ہیں اگر لچک ہوگی کیسز کے فیصلے بھی ٹھیک ہوں گے۔انہوں نے کہا ایک مثال دیتا ہوں کہ جب نوازشریف 1999میں جیل میں تھے ، تو ایک دو بار ان سے ملاقات ہوئی تو وہ نہیں مانے ، لیکن ان کا موڈ بنا تو ایک مہینے میں طے بھی ہوگیا،جہاز بھی آگیا، سامان بھی لوڈ ہوگیا۔میں نے نوازشریف سے اسمبلیوں کی بحالی اور ن لیگ میں کسی کو وزیراعظم بنانے کی بات کی تھی۔ مذاکرات میں حکومت کی طرف سے کوئی ڈیمانڈ یا اسٹیبلشمنٹ کبھی مذاکرات میں نہیں بیٹھے گی۔جب اسٹیبلشمنٹ بیٹھی تب ملک میں مارشل لا تھا، اس اگر بات ہورہی ہے تو اس کا مطلب کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے۔پی ٹی آئی کی جب ڈیمانڈ آئیں گی تو چیزیں کھل جائیں گی۔ پھر وزیراعظم اورسب سے بات اور مشاورت ہوگی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی