i پاکستان

منی لانڈرنگ کیس، پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورتازترین

November 28, 2024

سپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پرویز الہی کے وکلا کی جانب سے سابق وزیراعلی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔سپیشل جج سینٹرل تنویر احمد شیخ نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ بہت مشکل کے ساتھ آج حاضری معافی کی درخواست منظور کر رہا ہوں، آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو یہ ریلیف نہیں ملے گا۔سماعت کے دوران مونس الہی کے شریک ملزم ضیغم عباس کی حاضری معافی کی درخواست پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر ایاز بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضیغم عباس ملک سے باہر ہے اس کیس میں ایک بار بھی پیش نہیں ہوا، ملزم ضیغم عباس کو ایک بار عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ مفرور ملزم کی حاضری معافی کی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی، مفرور ملزم اپنا وکیل بھی پیش نہیں کر سکتا، مفرور ملزم کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا سکتا، عدالت سے استدعا ہے ملزم ضیغم عباس کی حاضری معافی کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی