i پاکستان

منی لانڈرنگ ، غیر قانونی ٹرانزکشن کیس، فریال تالپور کی حاضری استثنی کی درخواست منظورتازترین

January 07, 2025

اسپیشل جج بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے میں فریال تالپور کی استثنی کی درخواست منظور کرلی۔کراچی میں اسپیشل بینکنگ عدالت کے روبرو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔اومنی گروپ کے انورمجید، عبد الغنی مجید، حسین لوائی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، فریال تالپور کی حضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریال تالپور کی طبعیت ناساز ہے، حاضری سے استثنی دیا جائے۔عدالت نے فریال تالپور کی استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی