i پاکستان

منڈی بہاالدین،شادی کی تقریب میں آسمان سے نوٹوں کی بارش،ویڈیو وائرلتازترین

December 24, 2024

منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے چک 45 میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ملکی اور غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی بارش کا حیران کن منظر پیش کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانی دلہا کے دوستوں نے ہوائی جہاز سے نہ صرف پھولوں کی پتیاں بلکہ لاکھوں روپے کے کرنسی نوٹ بھی نچھاور کیے۔شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا میں کرنسی نوٹ اڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔نوٹوں کی بارش کے دوران لوگ ان کو جمع کرنے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔دلہا کے دوستوں نے ہوائی جہاز سے نوٹوں کے علاوہ شادی کی مبارکباد دینے والے پمفلٹس بھی گرائے۔ اس شاندار اور غیر معمولی منظر نے گائوں کے لوگوں کو محظوظ کیا، لیکن اس کا اثر سوشل میڈیا پر بھی وسیع پیمانے پر پھیل گیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی