مہنگائیکے وار جاری ، ایک ہفتے کے دوران 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈاور20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جمعہ کے روز ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے، اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے چینی 5روپے6پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، بیس کلو آٹے کا تھیلا 44روپے 34پیسے مہنگا ہوا،دہی 3روپے 16پیسے فی کلو اور دودھ ایک روپے 87پیسے فی کلو مہنگا ہوا،ایک ہفتے میںدال ماش 5روپے 62پیسے مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں لہسن 13روپے 83پیسے فی کلو مہنگا ہوا،حالیہ ہفتے بیف 3روپے 14پیسے اور مٹن 4روپے 87پیسے مہنگا ہوا،آلو، چاول اورنمک سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،پیاز میں 5روپے 5پیسے اورانڈے 12روپے 71پیسے فی درجن سستے ہوئے، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 115روپے 61پیسے فی کلو سستا ہوا،ایک ہفتے میں دال مونگ 5روپے 54پیسے اور دال چنا 3روپے 59پیسے فی کلو سستی ہوئی، حالیہ ہفتے زندہ مرغی 5روپے 14پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی