مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی کھیل داس نے کہا ہے کہ ممبر اسمبلی اور سینیٹر کی کم سے کم تنخواہ پانچ سے چھ لاکھ ہونی چاہیے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بہتر انداز میں لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ھٹ دھرمی کا مظاہرہ چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں شرائط نہیں ہونی چاہییں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی