i پاکستان

ملکی ترقی کیلئے انتشاری ٹولے کے علاوہ سب پارٹیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شازیہ مریتازترین

December 10, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ ملک کی ترقی اور بھلائی کیلئے انتشاری ٹولے کے علاوہ سب پارٹیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کیلئے بلاول بھٹو نے جو اہم کردار ادا کیا وہ آئینی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے کیا ہے، شہید بینظیر بھٹو نے اپنے منشور اور میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا ذکر کیا تھا۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو صرف اس لئے سہارا دیا کہ ملک چل سکے، ہمارے ساتھ کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے گئے، حکومت بناتے اور آئینی ترمیم کے وقت پر بلاول بھٹو کے ساتھ کئے جانے والے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ حکومت اس بات کو سمجھے کہ منتخب نمائندوں نے بھی اپنے حلقے کے عوام کو جواب دینا ہے، ہم یہ بات مانتے ہیں کہ اس حکومت نے مہنگائی میں کمی کی ہے، حکومت کو ہمارے منتخب نمائندوں اور عوام کی ڈیمانڈ کا بھی خیال کرنا ہوگا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی