ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر 14 دسمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔اس کے علاوہ کراچی میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے اور شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک آگیا جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں 3، پشاور میں 6 اور کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب وادی کوئٹہ میں پیر کی صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، نوکنڈی میں کم سیکم درجہ حرارت صفر،گوادر 7،سبی میں9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی زیارت میں بھی شدید سردی کاراج ہے، ٹنکیوں اورپائپوں میں پانی برف بن گیا، زیارت میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا اور گیس غائب ہوگئی۔شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے زیارت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی