i پاکستان

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد 65ہوگئیتازترین

December 24, 2024

ملک میں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔دوسری جانب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 30دسمبر سے شروع ہوگی۔یاد رہے کہ ملک بھر میں رواں سال وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ(ون) کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی