i پاکستان

ملک میں آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہونا چاہیے ،جاوید لطیفتازترین

January 09, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہونا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جوتنصیبات پر حملہ کیا ،کیا اس کاکوئی مداوا ہے، ہماری کبھی یہ خواہش نہیں رہی کہ اداروں پر حملہ کریں۔انہوں نے کہا کہ 10اکتوبر 1999 کو میں نے شہبازشریف کو کہا ہماری خلاف سازش ہوگئی ہے، ہماری حکومت کو گرایا جائیگا، یہ بعد بات واضح ہوگئی تھی کہ انہوںنے مارشل لا لگانا تھا، ملک میں آئین سے ہٹ کوئی کام نہیں ہوناچاہیے۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگرنوازشریف سی پیک شروع نہ کرتے توان کوکبھی ہٹایا نہ جاتا، یہ بانی پی ٹی آئی کے سابق وزیرداخلہ اعجازشاہ بات کر رہے ہیں میں نہیں کہہ رہا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ کیا2018میں جعلی کیسز نہیں بنتے رہے؟ کیاراحیل شریف سازش کا حصہ نہیں تھے، نواز شریف نیراحیل شریف کو ایکسٹینشن نہیں دی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی